موبائل کی قیمتوں میں بڑی کمی

موبائل کی قیمتوں میں بڑی کمی

موبائل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر میں عید الفطر سے قبل موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے قیمتوں میں 400 روپے سے لے کے 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی۔موبائل فون ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق تمام پاکستان میں موبائل فون بیچنے والی غیر ملکی اور ملکی کمپنیوں نے اسمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔

بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100 روپے سے لے کے 500 روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کے باعث قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے بھی یہ تصدیق کی گئی ہے کہ قیمتوں میں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے

امتحانات میں نقل ،وزیر تعلیم کے ہوش اڑادینے والے انکشافات

بابا وانگا نے خطرناک پیشنگوئی کردی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں