گوادر، بم ڈسپوزل اسکواڈ پر حملہ

گوادر، بم ڈسپوزل اسکواڈ پر حملہ

گوادر میں سانجی پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تفصیلات کے مطابق واقعہ تب پیش آیا جب بم ڈسپوزل ٹیم چوکیوں کی طرف جانے والے رستے پر رواں تھے جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے کے قریب گوادر میں 32 پنجاپ رجمنٹ آرمی کی بی ڈی ٹیم پر آنکاڈہ ڈیم کے نزدیک مسلح افراد نے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سپاہی ظہور اور سپاہی الطاف موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حملے میں سپاہی ساجد حسین شدید زخمی اور تجمل حسین، ابرار احمد، گل حیدر زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی سپاہیوں کو طبی امداد، علاج اور ضروری کاروائی کے لیے جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیابعد ازاںسیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

ڈالر سستا ہوگیا

حریم شاہ بھی سیاست میں آگئیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں