کالج میں مبینہ زیادتی، ہمارے پاس کوئی فوٹیج نہیں، لاہور پولیس

کالج میں مبینہ زیادتی، ہمارے پاس کوئی فوٹیج نہیں، لاہور پولیس

لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کے مبینہ واقعے پر ثبوت فراہم کرنے کی اپیل کردی۔نجی نیوز چینل سے شہر بانو نے کہا کہ ہمارے پاس مبینہ واقعے سے متعلق کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں، اگر کسی کے پاس طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے کرآئیں۔انھوں نے کہا کہ جس لڑکی کا نام لیا جارہا ہے وہ گھر میں گری اور اسکے ساتھ زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اسکے علاوہ اگر کسی کیساتھ واقعہ ہوا تو پولیس کو بتائیں۔ اے ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر پولیس گارڈ کو نہ پکڑتی تو تب بھی پولیس کو غلط کہا جاتا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سیکیورٹی گارڈ کیجانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکی خبر سامنے آئی تھی جسکے بعد طالب علموں نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے شہر بھر میں احتجاج شروع کردیا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کیلئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کریگی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں