کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کس کی مقبولیت زیادہ، تازہ ترین پولز کیا کہتے ہیں؟

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی مقبولیت اپنے مخالف ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کم ہوتی جارہی ہے۔اتوار کو جاری ہونے والے تین میڈیا پولز کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی دوڑ اپنے آخری مراحل میں ہے اور اس مقابلے میں کملا ہیرس کی ٹرمپ پر برتری بتدریج ختم ہوتی جارہی ہے۔تازہ ترین سروے کے مطابق، پانچ نومبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ اور کملا ہیرس کی مقبولیت قومی سطح پر 48 فی صد پر برابر ہے، گذشتہ ماہ اسی سروے میں کملا ہیریس کو پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔سی بی ایس نیوز/ یوگوو پول کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کو 48 فی صد اور کملا ہیرس کو اکاون فی صد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے،

گذشتہ ماہ کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔اے بی سی نیوز/ اپسوس پول کے مطابق، ووٹرز کملا ہیرس کو ٹرمپ کے 48 فی صد کے مقابلے پچاس فی صد متوقع ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، گذشتہ ماہ اسی پول میں کملا ہیرس کی مقبولیت 52 فی صد جب کہ ٹرمپ کی مقبولیت 46 فی صد بیان کی گئی تھی۔مذکورہ پولز کے بعد کملا ہیرس کا ’ریئل کلیئر پولنگز‘ کا اجتماعی اسکور 1.4 ہوگیا ہے جو ہفتے کے روز 2.دو پر برقرار تھا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کے تیزی سے کم ہوتے اسکور کی بڑی وجہ ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی دو بڑے گروہوں، ہسپانوی اور افریقی نژاد امریکی ووٹرز، میں انکی گرتی ہوئی مقبولیت ہے۔ہفتے اور اتوار کے روز نیویارک ٹائمز/ سیینا کالج کے جاری کردہ پولز نتائج کے مطابق،

کملا ہیرس کو تقریباً 78 فی صد سیاہ فام اور 56 فی صد ہسپانوی ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جو کہ 2016 اور 2020 کے صدارتی انتخابات میں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو حاصل ہونے والی حمایت سے بڑی حد تک کم ہے۔جمعرات کے روز، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سیاہ فام مردوں سے شکوہ کیا تھا کہ وہ کملا ہیرس کے لیے اتنی حمایت کا اظہار نہیں کررہے جو انہوں نے 2008 اور 2012 میں انتخابی مہم کے دوران انہیں (اوباما) کیلیے کیا تھا۔انکا کہنا تھا، سیاہ فام امریکی مرد اس کیلیے تاویلیں پیش کررہے ہیں، مجھے اس بات سے مسئلہ ہے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ وہ ایک خاتون کے صدارتی امیدوار ہونیکو اچھا نہیں سمجھتے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں