پندرہ اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا طے نہیں کیا، اسد قیصر
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پندرہ اکتو کو ڈی چوک میں احتجاج ابھی طے نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹر کی ملاقات کرائی جائے، ہمیں عمران خان کی صحت سےمتعلق شدید خدشات ہیں، عمران خان تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے۔انھوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون کانفرنس میں آنیوالے ہمارے مہمان ہیں، کانفرنس میں آنیوالےمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت احتجاج نہیں چاہتے لیکن ہمیں مجبورکیا جارہا ہے، ہمارے ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، یا تو ڈکلیئرکردیں ملک میں مارشل لاء ہے، ہمارے خلاف کریک ڈاؤن روکا جائے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں امن چاہتے ہیں۔