پرویز خٹک کا اپنے انتقال کی خبر پر آڈیو پیغام جاری

پرویز خٹک کا اپنے انتقال کی خبر پر آڈیو پیغام جاری

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و وزیردفاع ُپرویز خٹک کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد پرویز خٹک کے گھر پہنچ گئی ،بہت سارے دوست احباب کے ٹیلیفونک رابطے پرویز خٹک سے خیریت دریافت کی ۔ذرائع کےمطابق پرویز خٹک نے اپنے انتقال کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی میرے انتقال کی خبر چلائی اور میری موت کا پرو پیگنڈہ کیا، اللہ کرے ان کے لیڈر کو کینسر ہوجائے اور اس سے مر جائے،سابق وزیر اعلیٰ خبیر پختونخوا پرویز خٹک نے انتقال کی فیک خبر پر آڈیو پیغام جاری کردیا،سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک انتقال کرگئے ،پرویز خٹک کافی عرصے سے کینسر کی مرض میں مبتلا تھے۔پرویز خٹک چار دنوں سے اسلام آباد میں نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔پرویز خٹک وزیراعلی۔وزیر دفاع رہ چکے ہیں ۔اس حوالے سے پرویز خٹک کے قریبی ساتھی تحصیل میئر اسحاق خٹک سے رابط ہوا جس میں انہوں نے بھی ا س خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے بارے میں سوشل میڈیا پر فیک نیوز گردش کر رہی ہے۔
جس نے میرے انتقال کا پروپیگنڈہ کیا، اللہ کرے ان کے لیڈر کو کینسر ہوجائے اور اس سے مر جائے، سابق وزیر اعلی خبیر پختونخوا پرویز خٹک نے انتقال کی فیک خبر پر آڈیو پیغام جاری کردیا pic.twitter.com/LW9W6bQ4Dm

Author

اپنا تبصرہ لکھیں