وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت، حکام سے رپورٹ طلب

پرائم منسٹر شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دھشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے
قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔پرائم منسٹر نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت کرتے ہوئےزخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے۔یاد رہے دکی میں کوئلے کی کانوں پرحملے میں بیس کان کن جاں بحق اور سات زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹ لانچر اور دستوں بموں کا استعمال کیا گیا۔ایم ایس دکی اسپتال نے بتایا کہ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے، ان کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں