ہزار مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنیوالا طالب علم ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا

ہزار مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنیوالا طالب علم ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا

شانڈونگ: چین میں 1 سمر کیمپ میں مبینہ طور پر سزا کے طور پر ایک ہزار بار اٹھک بیٹھک کرنیوالا لڑکا عمر بھر کیلیے معذور ہوگیا۔چین کے صوبہ شانڈونگ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم کی ماں نے انکشاف کیا کہ اسکے نوعمر بیٹے کو اسکواٹ یعنی اٹھک بیٹھک کی سخت ترین سزا دی گئی۔یہ واقعہ مقامی اسکول میں ایک 7 روزہ پروگرام کے دوران پیش آیا جہاں طالبعلم کو دوسرے بچوں کیساتھ گھُلنا مِلنا اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا تھا۔

جسمانی سرگرمی کے دوران بچے کو دوسرے لڑکے سے بات کرتے دیکھا گیا جس پر استاد نے بچے کو ایک ہزار بار اٹھک بیٹھک کرنیکی سزا دی۔بعد میں تقریب کے دوران ناظرین میں سے 1 نے لڑکے کا لنگڑا پن دیکھا اور اسکے بارے میں دریافت کیا تو کیمپ کے منتظمین نے بتایا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ تاہم جب لڑکے کے والدین اسے اسٹیج پر لیجانے کیلیے اٹھے تو انہیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔ بچہ کرسی پر انکا انتظار کر رہا تھا کیونکہ وہ کھڑا نہیں ہو سکتا تھا۔جب والدین نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ کیا ہوا تو انھیں بتایا گیا کہ گریجویشن سے ٹھیک پہلے 1 ٹیچر نے اسے پریکٹس کے دوران دوسرے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا اور اسے ایک ہزار اٹھک بیٹھک کی سزا دی۔تاہم 2سو بار اٹھک بیٹھک کرنیکے بعد وہ پٹھوں کی تکلیف کی وجہ سے زمین پر گر گیا۔ تاہم اسکی مدد کرنے کے بجائے استاد نے اسے لات ماری اور اسے فرش پر ہی چھوڑ دیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں