اونٹ پر کوہان کیوں ہوتا ہے؟
اونٹ اپنی کمر پر بڑے کوہان کیلئے جانا جاتا ہے جو کبھی کبھی ہمارے ذہنوں میں یہ سوال پیدا کرتا ہے کہ اونٹوں کے کوہان کیوں ہوتے ہیں؟ انکا کام کیا ہے؟۔اونٹ کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک اسکا کوہان ہے۔ اس تحریر میں ہم اونٹ کے کوہان پر بات کرینگے اسکے جسمانی نظام میں اسکے کردار کو زیرِبحث لائینگے.اگرچہ کوہان دور دراز علاقوں میں سفر کرتے وقت سواروں کیلئے سہارا فراہم کرتے ہیں لیکن اونٹوں کیلیے کوہان ہونے کی ایک اور بہتر وجہ ہے۔اونٹ کا کوہان وہ جگہ ہے جہاں اونٹ چربی جمع کرتا ہے۔
اونٹ اس چربی کو توانائی کیلیے وہاں استعمال کرتے ہیں جہاں کھانا تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔جو لوگ اونٹ خریدتے اور بیچتے ہیں وہ اونٹ کے کوہان کا سائز بھی دیکھتے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اونٹ کتنا صحت مند ہے۔کوہان جتنا بڑا ہوگا اونٹ اتنا ہی صحت مند ہوگا۔ ایک اچھی طرح سے کھلایا ہوا اونٹ کا کوہان کمزور نہیں ہوگا اور نہ ہی خراب نظر آئیگا.اونٹ کا کوہان ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور چربی کے ذخائر سے بھرا ہوتا ہے۔ درحقیقت اونٹ کی چربی کے ایک چمچ ناریل کے تیل سے3 گنا زیادہ اولیک ایسڈ (اومیگا 9 فیٹی ایسڈ) کی حامل ہوتی ہے۔ یہ اونٹ کے لیے ایندھن کا ایک بہت ہی موثر اور طاقتور ذریعہ ہے۔