شنگھائی اجلاس، 14 تا 16 اکتوبر اسلام آباد ہیوی ٹریفک کیلئے بند، متبادل پلان جاری

شنگھائی اجلاس، 14 تا 16 اکتوبر اسلام آباد ہیوی ٹریفک کیلئے بند، متبادل پلان جاری

وفاقی ٹریفک پولیس نے اسلام آباد میں ہونے والی “شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس” کے سلسلہ میں شہریوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا، پلان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 5سو85سے زائد افسران پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دینگے، شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے،کانفرنس کے دوران ملپور سے کشمیر چوک اور ڈھوکڑی سرینہ ہوٹل تک آنے جانے والی ٹریفک بند ہو گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک اور سرینہ ملپور تک ہر قسم کی ٹریفک بند ہو گی، اسی طرح آبپارہ ،سری نگر ہائے وے سے سرینہ جانے والی ٹریفک بند ہو گی۔

شہری متبادل راستوں کے طور پر مری، بہارہ کہو اور فیض آباد، راولپنڈی آنے جانیوالے حضرات کورنگ روڈ سے بائیں بنی گالا، پارک روڈ، راول ڈیم چوک اور فیض آباد استعمال کریںگے۔ سری نگر ہائے وے سے مری ،بھارہ کہو جانیوالے حضرات چاند تارہ چوک ، پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر، سپورٹس کمپلیکس سے مری روڈ، پارک روڈ اور بنی گالہ کورنگ روڈ استعمال کریں گے، ہیوی ٹریفک پشاور سے لاہور جانے کے لئے ٹیکسلا موٹروے اور تر نول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے گی۔ لاہو ر جی ٹی روڈ سے اسلام اآباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے گی۔ ایف 5،جی5اور جی6، مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک 9th ایونیو استعمال کرے گی،فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ جانے والے ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی ۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالی ٹریفک صدر اور مری روڈ سے 9th ایونیو استعمال کرے گی، اسی طرح زیرو پوائنٹ ،فیصل ایونیوسے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے کے لئے ٹریفک بند ہو گی۔ شہری متبادل طور پر ایکسپریس وے کے لئے سروس روڈ استعمال کریں گے، مورخہ چودہ ،پندرہ اور سولہ اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی،ایف ایم ر یڈیو 92.4 اور دیگر سوشل میڈیا سے بھی شہریوں کو باخبر رکھے جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں