بی ایل اے کو بڑا دھچکا،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

بی ایل اے کو بڑا دھچکا،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

بی ایل اے کو بڑا دھچکا لگا ہے، بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے چھ دھشتگرد ہلاک ہوگئے۔اندرونی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں بارہ ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر جوائنٹ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے چھ اہم دھشتگرد مارے گئے۔

ہلاک دھشتگردوں میں سرمد خان عرف دستین،، شافو سمالانی عرف تادین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔زرائع کے مطابق تمام ہلاک دھشتگرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے چھ دھشتگردوں کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دھشتگردوں کی ہلاکت بی ایل اے کیلئے بڑا دھچکا ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

کامیاب آپریشن پر محسن نقوی کا خراج تحسین

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہرنائی میں کالعدم بی ایل اے کیخلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے چھ دھشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ سیکورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن کرکے دھشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دھشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم کو سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔دھشت گرد اور سہولت کار دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے اس دھرتی سے دہشتگردوں کا صفایا کرینگے.انکا کہنا تھا کہ دھشت گردوں کا سر کچلنے کیلیے پوری قوم سیکورٹی فورسز کیساتھ ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے آخری حد تک جائینگے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں