ایران کا اسرائیل پر حملہ،پی آئی اےنے بھی الرٹ جاری کردی

ایران کا اسرائیل پر حملہ،پی آئی اےنے بھی الرٹ جاری کردی

ایران کا اسرائیل پر حملہ،پی آئی اےنے بھی الرٹ جاری کردی

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکدیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کےتمام کپتانوں اورفلائٹ آپریشن کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق تمام پروازوں کے فلائٹ پلانز ازسرنو ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیگی، پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے دو کوریڈور استعمال کرتا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ ناردرن کوریڈور کو کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں استعمال کرتی ہیں جب کہ سدرن کوریڈور کو یو اے ای، بحرین، دوحہ اور سعودی عرب کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں