بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

پی سی بی کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے اور ٹی توئنٹی اسکواڈ کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا اور کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت میرے لئے ایک اعزازرہا ہے تاہم اب تمام ترتوجہ اپنی کارکردگی پردینا چاہتا ہوں۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بابر اعظم نے کہا کہ میں آج کچھ خبریں شیئر کررہا ہوں، میں نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے

جسکا اعلان گزشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کیا گیا تھا۔سابق کپتان بابر اعظم نے لکھا کہ ’قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزازکی بات ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں استعفیٰ دیدوں اوراپنے کیرئیر اور کھیل پربھرپورتوجہ مرکوز کروں۔ ٹیم کی کپتانی ایک بہترین اور سود مند تجربہ رہا ہے۔انھوں نے لکھا کہ کپتانی میں ایک اضافی بوجھ شامل ہے۔ میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، اپنی بیٹنگ سے لطف اندوزہونا چاہتا ہوں

اوراپنے خاندان کیساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتا ہوں، جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔سابق کپتان بابراعظم نے مزید لکھا کہ عہدہ چھوڑنے سے میں آگے بڑھنے میں بہتر کارکردگی حاصل کرونگا اوراپنے کھیل پرزیادہ توجہ دونگا.انھوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے غیرمتزلزل حمایت اورمجھ پراعتماد کیلیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مجھے قومی ٹیم کی قیادت پر فخر ہے اب میں 1 کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پرجوش ہوں۔ آپکی محبت اورحمایت کیلیے بے حد شکریہ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں