وزیر اعظم کا مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر

وزیر اعظم کا مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر

وزیر اعظم کا مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر

پرائم منسٹر شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔پرائم منسٹر نے مہنگائی کی ماہ ستمبر میں سالانہ شرح 6.9 فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی پزیرائی کی۔ اگست 2024 میں (34) ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد آئی، ستمبر 2024 میں گزشتہ 44 ماہ میں مہنگائی کی کم ترین شرح، 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے کئے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی، مھنگائی کی شرح 6.9 فیصد ہونے سے عام آدمی کو ریلف ملے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شرح سود کم ہونے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، مہنگائی کی شرح کو 2025 تک 7 فیصد تک لانے کے ہدف کا 2024 میں ہی حصول قابل ستائش ہے، پہلے دن سے عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح بنایا۔شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کا منصوبہ ناکام ہوا، پوری قوم نے گزشتہ برسوں میں 1 گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کاٹیں، ملکی معیشت مستحکم، سفارتی تعلقات مضبوط اور عام آدمی کی خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا۔انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے اجراء سے معیشت میں مزید استحکام آئیگا.، پاکستان کی ترقی کا سفر 2018 میں جہاں رکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں