حکومتِ پاکستان بزرگ افراد کے حقوق کا احترام کرنے کیلئے پُرعزم ہے،وزیر اعظم

حکومتِ پاکستان بزرگ افراد کے حقوق کا احترام کرنے کیلئے پُرعزم ہے،وزیر اعظم

حکومتِ پاکستان بزرگ افراد کے حقوق کا احترام کرنے کیلئے پُرعزم ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان بزرگ افراد کے حقوق کا احترام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔معمر افراد کے عالمی دن پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معمر افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے. آج کے دن میں پاکستان کے انتہائی قابلِ احترام بزرگ شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ان کی بے پناہ اور انمول خدمات کا اعتراف کرتا ہوں. بزرگ شہری ہماری تاریخ کے رکھوالے.

حکمت و دانائی کے امین اور ہمارے خاندانوں کو جوڑے رکھنے والی رونق ہیں. ان کی بدولت ہمارے گھر ہمیشہ روشن اور ہماری نسلوں تک ثقافت کی منتقلی ممکن ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے لیے منتخب کردہ تھیم ہمارے معمر افراد کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کے لیے ہمارے فرض کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، حکومتِ پاکستان بزرگ افراد کے حقوق کا احترام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بناتی رہے گی،

ہمارا وژن ہے کہ ہمارے معاشرے کے معمر افراد بااختیار ہوں تاکہ کسی بزرگ کو اپنی قدر و منزلت میں کمی کا احساس نہ ہو۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی آواز سنی جائے اور وہ اپنی حکمت و بصیرت سے معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں. ہمارے بزرگ ہماری نوجوان نسل کے لیے حقیقی رہنما ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نسل نو کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک بہترین و پائیدار، روادار اور ہمدرد پاکستانی معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنے بزرگوں کی حکمت اور انمول تجربات سے سیکھیں، آئیے ہم ایک روادار معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں