سولر پینلز کے حوالے سے خوشخبری، قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

سولر پینلز کے حوالے سے خوشخبری، قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

سولر پینلز کے حوالے سے خوشخبری، قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

سولر پینلز کی قیمتیں مزید کمی ہو گئیں، 1سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔تفصیلات کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں۔ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کیوجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، 1 سال کے دوران پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کیے گئے۔

کراچی میں سولر پینلز سے متعلق نمائش جاری ہے جس حوالے سے سندھ کے وزیرِبلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ متبادل توانائی سے متعلق نمائش خوش آئند ہے۔دوسو یونٹ والوں کیلئے ہم سولر پیکیج لارہے ہیں، سولر پیکج میں بیٹری بیک اپ بھی شامل ہوگا۔سولر پیکیج کہیں بالکل مفت اور کہیں معمولی قیمت پر دیا جائیگا.اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں