پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس کی انعامی رقم اب تک نہ ملی، قانونی چارہ جوئی کا اعلان

پاکستان کے تیز رفتار ایتھلیٹ شجر عباس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف گرویونس کو خط لکھ دیا ہے. اس خط میں انھوں نے کہا ہے کہ انھیں اب تک انعامی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی . انھوں نے عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

شجر نے کہا کہ انھوں نے 2022 میں 100 میٹر کی ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نیشنل چیمپئن شپ میں بھی دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا. تاہم اتنے عرصے بعد بھی اب تک انعامی رقم نہیں ملی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ متعدد بار دفاتر بلوا کر ان کی تذلیل کی گئی۔

شجر نے انتباہ کیا کہ اگر جلد انعامی رقم ادا نہ کی گئی تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

Authors

اپنا تبصرہ لکھیں