صوابی کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، بچہ جاں بحق، 31 افراد زخمی

صوابی کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، بچہ جاں بحق، 31 افراد زخمی

صوابی کے سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 1 بچہ جاں بحق جب کہ (31) افراد کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں۔مزید تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی نے کہا کہ صوابی کے سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکا ہوا ، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ پولیس سٹیشن میں دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا ہے۔پولیس کا تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دھماکا تھانیکے جس کمرے میں ہوا وہاں اسلحہ رکھا ہوا تھا۔ھسپتال انتظامیہ نے کہا کہ دھماکے میں 1 بچہ جاں بحق ہوا، (31)افراد زخمی ہوئے، ایم ایس نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچے کی لاش لائی گئی جب کہ 26زخمی لائےگئے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس سٹیشن میں دھماکے کے بعد باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں پانچ زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں