شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، آٹھ خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، آٹھ خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب خارجی دھشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور دھشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں آٹھ خوارجی ہلاک ہوگئے، مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دھشتگردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں جب کہ علاقے میں ممکنہ دھشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں