سبی بس اڈے کے قریب دھماکہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سبی میں گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں 1 بچہ جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔سبی میں بس اڈے کے قریب ایک گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 1 بچہ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ بچے کی لاش اور زخمیوں کو ھسپتال منتقل کیا۔
اُدھر ترجمان بلوچستان حکومت نے سبی میں ہینڈ گرینڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے معصوم بچے کی شھادت اور دیگر کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابل مذمت اور بلوچی روایات کے منافی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور بلوچستان کی روایات میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا بزدلی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ گھر پر ہینڈ گرینڈ پھینک کر بدترین دہشت گردی کی گئی۔