بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں پولیس موبائل کو دوران گشت نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار سمیت 3 شہری زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت قدیر، محمد خلیل اور دین محمد کے نام سے ہوئی۔دھماکا ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔