حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوئی ہے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میٹنگ کل ہوگی، پوری امید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا اور اب سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے۔