پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دیگی، آرمی چیف

پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دیگی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن قوتوں اور ان کے سہولتکاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا جہاں ان کو سیکیورٹی صورتحال، انسداد دھشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز اور علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دیگی. انھوں نے فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور دشمن قوتوں اور ان کے سہولتکاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلیے تکنیکی مدد فراہم کرتے رینگے.انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں عوام کے کردار کی تعریف کی

اور خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سپہ سالار نے دھشت گردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے انکا استقبال کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں