اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی خبر

اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی خبر

اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی خبر

ضلعی انتظامیہ نے اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس مقرر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس مقرر کیا گیا ہے، صوبائی ٹیکس کی مد میں زمین کی انتقال فیس، اسٹامپ ڈیوٹی، اور ڈسٹرکٹ کونسل فیس 1 فی صد، رجسٹریشن فیس 0.5 فی صد اور کیپٹل ویلیو ٹیکس 1 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔پانچ کروڑ مالیت سے کم فروخت کنندہ فائلر پر 3 فیصد، تاخیر پر 6 فیصد، نان فائلر پر دس فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پانچ کروڑ سے زائد اور سو کروڑ سے کم فروخت کنندہ فائلر پر 3.5، تاخیر پر 7 فی صد، اور نان فائلر پر 10 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

سو کروڑ سے زائد فروخت کنندہ فائلر پر 4 فی صد، تاخیر پر 8 فی صد اور نان فائلر کے لیے 10 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔پانچ کروڑ سے کم خریدار فائلر پر تین فیصد، تاخیر پر چھ فی صد، اور نان فائلر پر بارہ فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا، 5 کروڑ سے زائد اور 100 کروڑ سے کم خریدار فائلر پر 3.5 فی صد، تاخیر پر 7 فی صد، نان فائلر پر 16 فی صد ٹیکس، 100 کروڑ سے زائد خریدار فائلر پر 4 فی صد، تاخیر پر فائلر پر 8 فی صد، اور نان فائلر کیلئے بیس فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں