ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس میں بی ڈی ایس کیلیےچوبیس ہزار 518 اور ایم بی بی ایس کیلئے21ہزار355طلبااہل قرارپائے۔تفصیلات کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کااعلان کردیا، جس میں محبوب علی اورقیصرعلی نے 194نمبر لےکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔ترجمان نے بتایا کہ بی ڈی ایس کیلئے 24 ہزار 518 اور ایم بی بی ایس کیلئے 21 ہزار 355 طلبا اہل قرار پائے۔

یونیورسٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ 38 امیدواروں نے 190 سے زیادہ نمبرز حاصل کیے اور 658 طلبا غیر حاضر تھے جبکہ 30 فیصد امیدواروں نے سو سے کم نمبرز حاصل کئے۔یاد رہے اتوار کو ملک بھر کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلیے ٹیسٹ لیا گیا تھا، ڈاکٹر بننے کے ڈیڑھ لاکھ سےزائدخواہشمند شریک ہوئے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں