بھکاری آنا بند نہ ہوئے تو حج عمرہ زائرین پر پابندی لگادینگے، سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کیلئے خط لکھا ہے۔ ذرائع مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے،
پاکستانی بھکاری سعودی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانیکا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائیگا.وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روکنے کیلئے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔