شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔وزیراعظم امریکا جاتے ہوئے لندن میں ایک دن قیام کرینگے، ایک ہفتے کے دورہ امریکا میں وزیراعظم یواین جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے ،وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 27ستمبر کو متوقع ہے، شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک روانہ ہو رہا ہوں : نیویارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا :عالمی رہنماؤں سے اپنی بات چیت میں عالمی مسائل، امن کے فروغ، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے امور کو اجاگر کیا جائے گا : وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے دنیا کے سامنے پاکستان کا نقطہء نظر پیش کرونگا اور مختلف امور پر پاکستان کے موقف اور مفادات کی ترجمانی کروں گا :بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کیا جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں