شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 12 خوراج دہشتگرد ہلاک

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 12 خوراج دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 12 خوراج دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے بارہ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دھشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چھ جوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انیس ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاکستان افغانستان سرحد پار کرنیکی کوشش کرنیوالے ساتھ دھشتگردوں کے 1 گروہ کی نقل و حمل کا سیکیورٹی فورسز کو علم ہوا جس پر دھشت گردوں کو گھیر لیا گیا۔

سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام ساتھ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود ،ہتھیار، اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔دوسری جھڑپ، جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آئی جس میں خوارج کے 1 گروہ نے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا جو کہ ناکام بنا دیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم شدید فائرنگ کے دوران ملک کے چھ بہادر سپوتوں نے جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز دھشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ساتھ ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے کے پی کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران چار خارجی خود کش بمبار دھشتگردوں کو ہلاک کرکے ایف سی ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چار خارجیوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز مہمند پرحملے کی کوشش کی، چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں خارجیوں کیخلاف سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، فورسز ملک سے دھشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں سیکیورٹی فورسز نے کے پی کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران پچیس دھشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر نےکہا تھا

سکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا، ہلاک ہونے والوں میں خارجی سرغنہ ابوزر عرف صدام بھی شامل تھا، آپریشن کے دوران پچیس دھشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران فتنہ الخوارج کے گیارہ دھشتگرد زخمی بھی ہوئے۔اس سے قبل انیس اگست کو باجوڑ میں خوارجی کے ایک گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا تھا، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے پانچ دھشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ خارجی دہشت گردوں نے اٹھارہ سے انیس اگست کی رات کو پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے خارجی دھشتگردوں کی در اندازی کو باجوڑ میں ناکام بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے پانچ دھشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران چار خوارجی زخمی بھی ہوئے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں