پسند کی نمبر پلیٹ خریدنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

پسند کی نمبر پلیٹ خریدنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

پریمئم نمبر پلیٹس کیلئے آن لائن بولی کاعمل شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ، جس کیلئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائیگا.تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول کااجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر آن لائن بولی لگائی جاسکےگی،

بولی کامقصدسیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈز اکٹھےکرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پریمئم نمبر پلیٹس کیلیے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائیگا.بارہ اکتوبر 2024کوکراچی میں بڑےفنڈریزنگ ایونٹ کامنصوبہ بنایاہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ فنڈریزنگ ایونٹ میں پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائیگی.، بولی سے حاصل رقم سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلیے مختص ہوگی تاہم پریمئم نمبرپلیٹس کی دوبارہ فروخت کیلئےبھی پورٹل متعارف کرایا جائیگا.شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، منشیات کیخلاف مستحکم کارروائیوں کیلئےپولیس سےمزیدفورس لی جا سکتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں