ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے پریشان شہریوں کی مشکل حل

ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونیکی وجہ سے پریشان شہریوں کی مشکل حل

ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونیکی وجہ سے پریشان شہریوں کی مشکل حل

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پرعزم،موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ون ونڈوآپریشن کےتحت 1 ہی چھت تلےتمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہے ،رواں ماہ چار لاکھ 42ہزار244شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

دولاکھ61ہزار6سو45شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے،1لاکھ 48ہزار 873شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،26ہزار5سو91شہریوں نےلائسنس کی تجدید کروائی۔بارہ سو 95شہریوں نےگمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا،3850شہریوں نےانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوائے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں