بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیلئے بری خبر

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیلئے بری خبر

لاھور ٹریفک پولیس کا حادثات کے سدباب،محفوظ سفر کےپیش نظر بڑا اقدام،آج کوئی بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار شہر میں داخل نہیں ہوگا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرکا کہناتھا کہ شہر کی متعدد شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند ہے، موٹرسائیکل سواروں کے پاس ہیلمٹ ہوگا تو ہی سفر کرنا ممکن ہوگا۔

جیل روڈ،مال روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، شوق چوک شوکت خانم، شانو بابا، لیک سٹی، اڈا پلاٹ پر بھی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔داخلی و خارجی راستوں، مصروف شاہراہوں 111 انٹریز خصوصی وارڈنز تعینات ہیں، سی ٹی او لاہور کا مزید کہناتھا کہ بغیر ہیلمٹ 2ہزار روپے جرمانہ ،شہری چالان سے بچیں،ہیلمٹ پہنیں، شہری ہیلمٹ پہنیںگے تو چالان نہیں ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں