وفاقی وزیر قانون آئینی ترمیم کے حوالے سے کل صبح اہم پریس کانفرنس کرینگے
وفاقی وزیر قانون 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کل صبح اہم پریس کانفرنس کرینگے .مزید تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ حلیف جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ کل مورخہ 18 ستمبر 2024ء کو مجوزہ آئینی ترمیم پیکیج کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرینگے .پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم میں شامل اہم نکات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرینگے .اس کا مقصد 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کو دور کرنا اور اصل حقائق پیش کرنا ہے وفاقی وزیر قانون پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو 26 ویں آئینی ترمیم کے بارے میں سوالوں کے جواب بھی دینگے