آئینی ترامیم کا مقصد کیا ہے،عمران خان نے راز سے پردہ فاش کردیا

آئینی ترامیم کا مقصد کیا ہے،عمران خان نے راز سے پردہ فاش کردیا

آئینی ترامیم کا مقصد کیا ہے،عمران خان نے راز سے پردہ فاش کردیا

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکے آئینی عدالت کا قیام اس لئے عمل میں لایا جا رہا ہے کیوں کے یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں۔ نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائیگا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمرن خان نے کہا کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کافیصلہ کیا ہے الیکشن فراڈ چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائیگا ۔ رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا۔ یہ ملک سے قانون کی حکمرانی ختم جمہوریت کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نیب ترامیم میں انھوں نے اپنے اربوں روپے معاف کروا کر خود کو تحفظ دیا۔ یہ سب کچھ ملکی مفاد کیخلاف ہو رہا ہے۔ ججز کو دھمکیاں،لوگوں کو اغوا کرنا،ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھیگا۔ترمیم لانے والوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے ۔

اشرافیہ کا انٹرسٹ اور ملکی مفاد آپس میں متضاد ہیں۔ انکا مفادالیکشن فراڈ اور اپنا پیسہ بچانے میں ہے۔ 6ماہ میں 4ہزار پاکستانی کمپنیاں دبئی میں رجسٹرڈ ہوئیں ۔ لیکن ان کو فرق نہیں پڑنا ان کا پیسہ اور جائیداد باہر ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق،عدلیہ کو بچانے کیلیے کھڑا ہونا پڑیگا۔ میں ججز اور صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ قاضی فائز عیسیٰ کو دوبارہ لا کر عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں ہم اسکے خلاف خاموش رہیں گے۔ہم اسکے خلاف بھرپوراحتجاج کرینگے .عمران خان نے کہا کہ لاہور میں پرامن جلسہ اور تاریخی احتجاج کرینگے ۔ یہ ہمارے ملک کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ ان کو پتہ ہے قاضی فائز عیسیٰ گیا تو انسانی حقوق کی پٹیشنز سنی جائینگی،اسی ڈر سی یہ ملک تباہ کر رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں