صدر اور وزیرِاعظم کا سردار سرفراز ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

وزیرِاعظم اور صدر کا سردار سرفراز ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

وزیرِاعظم اور صدر کا سردار سرفراز ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

صدر زرداری اورپرائم منسٹر شہبازشریف نے بلوچستان کے وزیر بلدیات سردارسرفرازڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔ آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں صوبائی وزیربلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پراظہارِ تعزیت کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدرمملکت نے سردارسرفراز ڈومکی کی وفات پر گہرے رنج اورغم کا اظہارکیا۔آصف زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سردار سرفراز ڈومکی کے ورثا کیساتھ ہیں۔

صدر مملکت نے سردارسرفراز ڈومکی کی سیاسی خدمات کو سراہا اورمرحوم سرفراز ڈومکی کیلیے دعائے مغفرت، اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔پرائم منسٹر شہباز شریف نے بھی بلوچستان کے وزیربلدیات سردارسرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم سرفراز ڈومکی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پرائم منسٹر شہبازشریف نے کہا کہ سردارسرفراز ڈومکی کی رحلت سے بلوچستان کی سیاست ایک مدبر اور بہترین سیاست دان سے ہمیشہ کیلیے محروم ہو گئی۔وزیرِاعظم نے مرحوم سرفراز ڈومکی کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلیے صبرکی دعا کی۔واضح رہے کہ بلوچستان کے وزیربلدیات سردارسرفرازچاکرڈومکی انتقال کرگئے، صوبائی وزیربلدیات سرفراز ڈومکی نے گزشتہ ماہ جگر ٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں