سرفرازچاکر خان ڈومکی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

سرفرازچاکر خان ڈومکی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

پی بی 08کے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے.رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار میر سرفراز چاکر ڈومکی طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔ .مرحوم عرصہ دراز سے علاج کی غرض سے دبئی، کراچی اور اسلام آباد کے ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے .۔سردار میر سرفراز چاکر ڈومکی موجودہ حکومت میں بطور صوبائی وزیر بلدیات تھے ۔اس سے قبل بھی وہ حکومت اور اپوزیشن کا حصہ رہے ہیں اور ایس اینڈ جی,اے,ڈی سمیت دیگر محکموں کے وزیر رہے ہیں۔سبی۔2024 کے الیکشن میں سردار میر سرفراز چاکر ڈومکی سبی کم لہڑی پی بی 08کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھاری اکثریت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں