واٹس ایپ کا وہ فیچر جس سے آپکی نجی تصاویر غیر محفوظ ہیں

میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ ہمیشہ اپنے صارفین کیلیے نئے اور جدید فیچرز سامنے لاتا ہے، لیکن حالیہ اپ ڈیٹ نے واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ صارفین کے زیر استعمال یہ فیچر ہیکرز کو اپنی نجی تصاویر اور چیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کا ’ویو ونس‘ فیچر کو بائی پاس کرتے ہوئے صارفین کی نجی تصاویر اور چیٹس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔واٹس ایپ نے پیغامات کو پڑھنے کے بعد غائب کرنے، اور محفوظ یا شیئر کرنے کے قابل نہ ہونے کیلیے ویو ونس متعارف کرایا ہے۔ تاہم، سائبر سکیورٹی ماہرین کی نئی دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ پیغامات کو دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ فیچر کے مقصد سے متصادم ہے

سائبرسکیوریٹی کے ایک ماہر ٹیل بیئری نے واٹس ایپ کے ’ویو ونس‘ فیچر میں یہ کمزوری پائی۔ یہ صارفین کو ان پیغامات کو کمپیوٹر اور براؤزر پر محفوظ کرنے اور دیکھنے کی اجازت دیتا ہے، حالانکہ وہ صرف موبائل فون کیلئے تھے۔سائبر ٹیم نے دریافت کیا کہ سائبر حملہ آور باآسانی ہیک کئے گئے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں ویو ونس میسجز کو محفوظ کر کے اسکی نقل شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ماہر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا ویو ونس فیچر اتنا محفوظ نہیں جتنا لگتا ہے اسے یا تو ٹھیک کرنے یا پھر ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیل بیئری نے بتایا کہ انکی ٹیم نے ذمہ دارانہ طور پر میٹا کے سامنے یہ حقائق سامنے رکھے، لیکن جب ٹیم کو یہ احساس ہوا کہ اس نقص کا پہلے بے دردی کیساتھ فائدہ اٹھایا جا چکا ہے تو واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ کرنے کی غرض سے یہ معلومات صارفین کے سامنے پیش کردی گئیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں