ژوب میں قومی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق
بلوچستان: ضلع ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جسکے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ دیگر 24 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے، مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔حکومت بلوچستان نے ژوب بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے . حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے اور اسکی تحقیقات کا حکم دیدیا.شاہد رند کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تمام زخمیوں کو پولیس اورلیویز کی گاڑیوں میں ژوب ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔