نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اوراسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن
ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی کسٹم مسعود احمد کا کہنا ہے کہ 17مختلف کارروائیوں میں غیرقانونی نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں اور ہیوی بائیکس ضبط کرلیں۔انھوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ الیکٹرانک سامان، پلاسٹک دانہ اور مختلف غیرقانونی اشیاء ضبط کرلی گئیں۔ڈی جی کسٹم کے مطابق اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ غیرملکی17لگژری گاڑیاں اور1سو2 ہیوی بائیکس برآمد کی گئیں، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی مالیت26کروڑ روپے سے زائد ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ چالیس ایل سی ڈی ٹی وی،28,700 کلوگرام پلاسٹک دانہ اور دیگر سامان ضبط کیا گیا، مختلف کارروائیوں میں37کروڑساٹھ لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔