ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر میں سولر پینلز کی مارکیٹ کریش کر گئی،پانچ سے پندرہ کلوواٹ سسٹم کی قیمت 3 لاکھ روپے تک کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،5 کلوواٹ سسٹم کیلئے مارکیٹ میں 6 لاکھ50 ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت سات لاکھ 25ہزارروپے مقرر جب کہ 10 کلوواٹ سسٹم کیلئے 9 لاکھ 50 ہزار روپے تک قیمت گر گئی۔ اسی طرح بارہ کلوواٹ سسٹم کی قیمت 11لاکھ روپے،پندرہ کلوواٹ سسٹم کیلئے 12 لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی۔مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کیلئے متعین کی گئی ہیں،ہائیبرڈ سسٹم کیلئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔

جیل ملازمین کی موجیں ختم، بجلی بلوں میں 10 ہزار سے لیکر 26 ہزار اضافہ کردیا گیا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں