ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پٹرول بارہ روپے لیٹر سستا ہونیکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بھی بارہ روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت آٹھ روپے تک کم ہونیکا تخمینہ ہے۔حتمی قیمت کا تعین بارہ تاچودہ ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 31 اگست کو پرائم منسٹر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی تھی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔اسکے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں