اسپیکرقومی اسمبلی کا گرفتارارکان پارلیمنٹ کی فوری رہائی کاحکم

اسپیکرقومی اسمبلی کا گرفتارارکان پارلیمنٹ کی فوری رہائی کاحکم

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سپیکر نے گزشتہ روز کے واقعے پر کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے واقعے پر سٹینڈ لینا پڑے گا، اگر کوئی ملوث ہوا تو ایف آئی آر کٹوائینگے.سپیکر کا کہنا تھا کہ کل رات جو پارلیمنٹ پر ہوا اسے تیسرا حملہ سمجھتا ہوں، اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، کل کے واقعہ کی تمام فوٹیجز طلب کی ہیں، اس معاملے کو ہم سنجیدگی سے دیکھیں گے، حقائق اور فوٹیج دیکھنے کے بعد ایکشن لیا جائیگا.

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ ہوئی، اعظم نذیر تارڑ، علی محمد خان ،نوید قمر، محمود خان اچکزئی سپیکر چیمبر میں موجود تھے، میٹنگ میں گزشتہ رات پیش آنیوالے واقعہ پر مشاورت کی گئی، سپیکر نے قومی اسمبلی کی تمام داخلی و خارجی راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوا لی۔علی محمد خان نے بھی گزشتہ روز کے واقعے کی تمام فوٹیجز سپیکر کو فراہم کر دیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر حکومت اور اپوزیشن میں گرما گرمی ہوئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں