پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیدیا

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیدیا

پی پی رہنما نوید قمر نے گزشتہ شب پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیدیا. پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کی مذمت نہ کرنیکی کوئی وجہ نہیں بنتی۔نوید قمر نے کہا کہ یہ غیر ممعمولی معاملہ ہے جسکی سنجیدہ انکوائری کرا کے ایکشن لینا ہوگا۔

جب بانی پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیا جاتا تھا تو اب جب پارلیمنٹ کے اندر سے ممبر کو گرفتار کیا جائے تو کیا باقی بچے گا۔رہنماء پی پی نے کہا کہ کل کو یہ یہاں ہاؤس کے اندر سے بھی ممبران کو گرفتار کرینگے۔ یہاں عزت تو کیا مستقبل نظر نہیں آ رہا، پلیز سخت ایکشن لیا جائے، جب پارلیمنٹ پر حملے کی بات ہوگی تو ہم سب ایک ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا تھا۔ علی محمد خان نے گزشتہ شب کے واقعے کو پاکستان کی جمہوریت کا 9 مئی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں