شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین کیلئے انعام کا اعلان
سی ای او ریلوے لاہور نے شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین کیلئے انعام کا اعلان کیا. سی ای او ریلوے کی طرف سے گینگ مین مدد علی کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے .مدد علی نے ٹرین ڈرائیور کو ٹریک پر دوڑ کر خطرے بارے خبردار کیا تھا .مدد علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کیلیے ریلوے ہیڈکوارٹرز مدعو کر لیا گیامدد علی صاحب ریلوے کا اصل چہرہ ہیں، ان کی جرات کو سلام: سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ