پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی نے پٹرلیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گیس و تیل کی تلاش کا جیوگرافک سروے مکمل کرلیا گیا، دوست ملک کیساتھ ملکر تین سال تک سروے کیاگیا،گیس کے ذخائر سے متعلق ملنے والے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ گیس اور تیل کے ذخائر کامکمل حجم ابھی نہیں بتایا جا سکتا، ایکسپلوریشن شروع ہونیکے بعد درست تعداد معلوم ہوسکیگی، آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں بڈنگ کرائی جائیگی.، کامیاب بولی دہندگان کو آف شور بلاکس ایوارڈ ہونگے.