جنوبی وزیرستان میں دھماکہ ،قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق
کے پی کے ضلع جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں قبائلی رہنماء کا بیٹا جاں بحق جب کہ ملک جمیل سمیت چارافراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق دھماکہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گائوں کڑی کوٹ میں قبائلی رہنماء ملک جمیل کی گاڑی کے قریب ہوا ۔
ملک جمیل وانا بازار جارہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے انکی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں انکا بیٹا شمس الدین موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے نتیجے میں گاڑی میں موجود قبائلی رہنما ملک جمیل اور دو راہگیر سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔بعدازاں قبائلی رہنما ملک جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔