چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے،اعلامیہ پاور ڈویژن

چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے،اعلامیہ پاور ڈویژن

پاور ڈویژن نے الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکل اور الیکٹرک رکشہ کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھالیا .اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار کرلیا گیا .چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے،وفاقی وزیرناویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کا قیام عالمی معیارات پر عمل میں لایا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائے گا،چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دئیے جائیں گے،

چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی کی فراہمی پر غور کیاجا رہا ہے، چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا، اقدامات سے پیٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کےاخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی، اقدامات کے نفاذ سے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے،

Author

اپنا تبصرہ لکھیں