آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے، جام کمال
وزیر تجارت جام کمال خان سپاہی ہارون ولیم جو کہ حال ہی میں 21 جون 2026 کو شہید ہوئے تھے کہ گھر بھی تشریف لے گئے ،سپاہی ولیم میران شاہ میں شہید ہوئے جن کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور ان کی عمر 29 سال تھی ، جام کمال خان نے فیملی کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ہر حکومتی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ،جام کمال خان سپاہی ولیم کے گھر پیدل چل کر گئے تاکہ ان کے مسائل کا ادراک ہو سکے ،جام کمال خان نے سپاہی ہارون ولیم کے والد محترم اور بھائی سے ملاقات کی
اور ان کے مسائل سنے .انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے، ہم جو پارلیمنٹ میں یا بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہداء کی قربانیوں کا احساس کریں اور ان کی زندگیوں میں اسانی پیدا کرنے کی کوشش کری