اسپیکر قومی اسمبلی کا ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر پیغام

اسپیکر قومی اسمبلی کا ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر پیغام

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر اُمت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا اسوۂ حسنہ قیامت تک آنے والے انسانوں کیلئے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہے۔ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و برکت ہے، نبی اکرم ﷺ کی سنت اور سیرت پاک پر عمل پیرا ہو کر دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس ہمیں آپس میں اتفاق، اتحاد، بھائی چارے، رواداری اور ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کے برتاؤ کا درس دیتا ہے۔سپیکر نے قوم سے اس بابرکت مہینے میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگنے کی اپیل بھی کی ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں