رواں مالی سال کے 2 ماہ میں 15سو88 ارب روپے کا ٹیکس جمع
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 2 مہینے میں مجموعی طور پر 15سو88 ارب روپے محصولات جمع کر لیے.ایف بی آر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دو مہینے کا ہدف 15سو 44 ارب روپے کے مقابلے میں 14سو56 ارب روپے کا نیٹ ریونیو جمع کیا گیا اور برآمد کنندگان کو گزشتہ سال کی نسبت 44 فی صد زیادہ 1سو32 ارب روپے ریفنڈز جاری کئے گئے ۔اعدادو شمار کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 5سو93 ارب روپے جمع کئے گئے جو 36 فی صد زیادہ ہیں ۔سیلز ٹیکس کی مد میں 3سو13 ارب روپے جمع کئے گئے جو چالیس فی صد زیادہ ہیں۔ایف بی آر کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 86 ارب روپے جمع ہوئے جو 13 فی صد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے اور مجموعی طور پر ڈومیسٹک ٹیکسوں کی وصولی میں 35 فی صد اضافہ ہوا ہے ۔