بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی،1 لاکھ سے زائد افراد بے گھر
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے 858 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 13 ہزار 898 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، کوزک ٹاپ، گوادر، پسنی، نوشکی اور بارکھان سمیت دیگر اضلاع میں بارش نے تباہی مچا دی۔
رپورٹ سامنے آئی ہے جبکہ شاہراہیں ٹوٹنے سے ہرنائی کا کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہے۔ چمن کے علاقے شیلا باغ میں ریلوے ٹنل سے مٹی ہٹانے کا کام شروع نہیں ہوسکا جب کہ ٹنل ٹوٹنے سے کوئٹہ اور چمن کے درمیان ریل سروس بھی معطل ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں میں 20 جون سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔پی ڈی ڈی ایم اے کے مطابق قلعہ سیف اللہ، بولان اور چمن میں 200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ 858 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ حالیہ مون سون بارشوں میں مکمل طور پر تباہ اور 13,898 سے زیادہ مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔